لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کےسینئر رہنما اور پنجاب کے صوبائی وزیر برائے خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو لوٹنے والے قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کا احتساب ضروری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے خلاف ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں کہ انہوں نے براہِ راست رشوت اور غیر قانونی کمیشن وصول کیے۔
صوبائی وزیرِ خوراک عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ کک بیکس اور کمیشن شہباز شریف نے اپنی 10 کمپنیوں کے نام پر حاصل کیے جس کے بعد ان پر 17 اعشاریہ 4 ارب روپے کی بدعنوانی ثابت ہوچکی ہے۔
پنجاب کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قوم کے ساتھ لوٹ مار کی اور ان کا پیسہ کھایا جس کے باعث انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا جبکہ انصاف سے کوئی بالاتر نہیں۔
The undeniable evidence of direct kickbacks and commissions through his ten companies have proved the involvement of Shehbaz Sharif in the corruption of Rs. 17.4 billion. He robbed the nation for which he'll be held accountable. There's no escape from justice.
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) May 14, 2020