راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف تو شو پیس ہیں، فیصلے اور رابطے لندن سے ہورہے ہیں، جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔
ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کےگردگھوم رہی ہے۔ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنےوالی ہے۔ڈارروس اورچین کانام لینےسے پہلےشہباز سےپوچھ لیں۔شہبازشریف شوپیس ہے،فیصلےاور رابطےلندن سے ہورہےہیں،جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔ثنااللہ کی بڑھکیں گلےپڑنےوالی ہیں۔10-15دن میں پتالگ جائےگا،کال آتی ہےیا قال پڑتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 20, 2022
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پارٹنر شپ ٹوٹنے والی ہے، اسحاق ڈار روس اور چین کا نام لینے سے پہلے شہباز شریف سے پوچھ لیں۔
جماعتِ اسلامی کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف آج دھرنے دینے کا فیصلہ
ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف تو شو پیس ہیں، فیصلے اور رابطے لندن سے ہورہے ہیں، جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں۔ 10-15 دن میں پتالگ جائے گا، کال آتی ہے یا قال پڑتا ہے۔