لاہور: قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے ہائی کورٹ کی خدمت میں درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے 3 ہفتے کی توسیع کیلئے درخواست دائر کی، جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز نے مجھے 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے دائر درخؤاست میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سرٹیفیکیٹس منسلک کر رہا ہوں۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث عدالت میں حاضر ہونے سے معذرت چاہتا ہوں۔
قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے عدالت سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیلئے مزید مہلت دی جائے جس پر جسٹس سردار احمد نعیم کی سرکردگی میں 2 رکنی ججز بینچ سماعت کرے گا۔