اسلام آباد: وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے مابین نگراں وزیر اعظم کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا۔ عمران خان شہباز شریف کو خط آج لکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نگراں وزیر اعظم کی تقرری تک بطور وزیر اعظم کام جاری رکھیں گے۔ 52 رکنی وفاقی کابینہ تحلیل ہوچکی ہے۔ 25 وفاقی وزراء، 4 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 19 معاونینِ خصوصی بھی عہدوں سے محروم ہوگئے۔
آپ کا وزیر اعظم آپ کیساتھ، عمران خان فون پر عوام سے بات آج کریں گے