لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ خانیوال کا ضمنی انتخاب ن لیگ کی عوامی خدمات کا اعتراف ہے۔
گزشتہ روز ن لیگ نے خانیوال کے حلقہ پی پی 206کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دے دی جس کے بعد شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر ن لیگی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ایک شیر، تین شکار کا نعرہ لگادیا۔
پی پی 206 ضمنی الیکشن، ن لیگ کامیاب، تحریک انصاف کو شکست
مولانا ہدایت الرحمان کا گوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ایک شیر، تین شکار، مہنگائی، نااہلی اور لوٹ مار۔ خانیوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی جیت جنوبی پنجاب میں ہماری عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔
ایک شیر، تین شکار
مہنگائی، نااہلی، اور لوٹ مارخانیوال کا الیکشن جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔ میں پارٹی قائدین اور کارکنان کا شبانہ روز محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور شاباش دیتا ہوں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 16, 2021