اسلام آباد: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے قومی اسمبلی اجلاس میں نہ جانے پر ردعمل سامنے آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ شہباز شریف بزدل ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہبازشریف جرات پیدا کریں،کورونا کے خلاف میدان میں آئیں، لیکن ہم جانتے ہیں وہ ایسا نہیں کریں گے، ان میں مقدمات سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا شہبازشریف بزدل اعلیٰ ہیں۔ شہبازشریف کرونا سے لڑنے کا نعرہ لگا کر پاکستان آئے۔ عالم یہ ہے کہ جس دن سے پاکستان آئے ہیں ایک کمرے میں قید ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے بزدل شخص آج تک نہیں دیکھا، شہبازشریف کی لندن سے واپسی کاکوئی فائدہ نہیں ان میں کمرے سے باہر نکلنے کی جرات نہیں۔
اپوزیشن کا اجلاس کا مطالبہ تھا اوراپوزیشن لیڈر نے ہی چھٹی لے لی، کسی بزدل کو حکمرانی یا کسی سیاسی جماعت کی قیاد ت کا کوئی حق نہیں۔ شہباز شریف نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے کردار سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خادم اعلیٰ نہیں بلکہ بزدل اعلیٰ ہیں۔