میئر اسلام آباد کے الیکشن میں ن لیگ کی جیت، شہباز گل نے مریم نواز کو کھری کھری سنا دیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ اور کک بیکس لینے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں، شہباز گل
منی لانڈرنگ اور کک بیکس لینے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں، شہباز گل

میئر اسلام آباد کے الیکشن میں ن لیگی رہنما کی کامیابی پر سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے پراپیگنڈے پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آپ کو عوام بے وقوف لگتے ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے میئر اسلام آباد کے الیکشن میں اپنی ہی جماعت کے امیدوار کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غربت، افلاس اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کیلئے ن لیگ امید کی کرن بن چکی ہے۔

پیغام میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ تبدیلی کا ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد عوام اپنی خدمت کرنے والوں کو پہچان گئے ہیں۔ اس کی جھلک آج (پیر کے روز) میئر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد قوم نے دیکھ لی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نسل در نسل جھوٹی باجی عوام کو جھوٹ بول کر ایک بار پھر بے وقوف بنا رہی ہے۔ میئر الیکشن میں ن لیگ کے 46 ممبر تھے جبکہ پی ٹی آئی کے 23 اراکین تھے۔

معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ آپ کے 46 ممبران ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کو 26 ووٹ مل گئے۔ جیت ن لیگ کے امیدوار کی ہی ہونی تھی، آپ کو لوگ بے وقوف لگتے ہیں کہ آپ انہیں صبح و شام بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی گڑھی خدا بخش آمد، بے نظیر کے مزار پر حاضری

Related Posts