فیصل آباد میں کمسن ملازمہ پر تشدد کے کیس میں مطلوب خاتون گرفتار، شہباز گِل کی تصدیق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فیصل آباد میں کمسن ملازمہ پر تشدد کے کیس میں مطلوب خاتون گرفتار، شہباز گِل کی تصدیق
فیصل آباد میں کمسن ملازمہ پر تشدد کے کیس میں مطلوب خاتون گرفتار، شہباز گِل کی تصدیق

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے تصدیق کی ہے کہ فیصل آباد میں کمسن ملازمہ پر تشدد کے کیس میں مطلوب خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ فیصل آباد میں ملازمہ پر تشدد کے کیس میں مطلوب خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جو لوگ کہہ رہے تھے کہ پولیس سیاسی پریشر میں ہے، ان کیلئے جواب ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے، راتوں رات یورپ کے حالات تو نہیں بن سکتے لیکن تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ اب آگے عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ قانون پر فیصلے ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کم عمر بچی کو سرعام سڑک پر مرد اورخواتین کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمربچی کو مرد اورخواتین نے تھپڑ مارے اور بالوں سے پکڑ کر کھینچا، دھکے دیے، سڑک پر بھی پھینکا۔

فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد میں چھوٹی بچی پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج