خاتون مداح نے شاہ رخ کو خاموش کرا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو حال ہی میں ایک مداح نے ان کے سوال پر ایسا جواب دیا کہ وہ ایک لمحے کے لیے خاموش رہ گئے۔

شاہ رخ خان نے ڈنکی کی ایک تقریب میں دیشا نامی ایک مداح سے ان کے پیشے کے بارے میں پوچھا کہ تم کیا کرتی ہو؟ جس پر لڑکی نے بے ساختہ جواب دیا کہ میں تم سے محبت کرتی ہوں۔ یہ سن کر کنگ خان ایک لمحے کیلئے گنگ ہوکر رہ گئے۔

شاہ رخ خان نے مداحوں سے ملاقات کے دوران ان سے تعارف لے رہے تھے۔ اسی دوران دیشا نامی لڑکی نے پہلے اپنا نام بتایا۔ پھر شاہ رخ کے سوال پر ایسا جواب دیا کہ کنگ خان گنگ۔۔۔۔

مداح کے رد عمل نے ناظرین کو بھی حیران کر دیا۔ دریں اثنا شاہ رخ خان جو ایک سیکنڈ کے لیے تھوڑا سا حیران رہ گئے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہترین تعلیمی قابلیت، ملازمت کی پروفائل اور زندگی ہے۔

دیشا نے کہا کہ میں مارکیٹنگ کا کام کرتی ہوں، جس کے بعد اداکار نے کہا کہ مارکیٹنگ وار کیٹنگ کا کام (مارکیٹنگ کے اس سارے کاروبار کو چھوڑ دیں) تم بس مجھ سے محبت کرو، یہ کافی ہے۔

جیسے ہی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہوئی مداحوں نے اس پر پیار کی بارش کردی۔ ایک شخص نے کہا کہ وہ ساری زندگی اس کا انتظار کرتی رہی، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ مارکیٹنگ میں ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہی، دیشا، وہی۔‘ ایک اور شخص نے تبصرہ کیا کہ وہ بالی ووڈ کے مارکیٹنگ گرو ہیں۔

شاہ رخ خان 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’ڈنکی‘ میں نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان کے علاوہ فلم میں تاپسی پنو اور وکی کوشل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Related Posts