ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ خان نے ان کے سانولے رنگ کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کرارا جواب دیکر خاموش کروایا ہے۔
سوہانہ کا کہنا ہے کہ انہیں 12 سال کی عمر سے گہری رنگت کی وجہ سے تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا تھا، انہیں کالی چڑیل اور ایسے کئی القابات سے نوازا جاتا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ آپ کے اپنے گھر والے، سوشل میڈیا اور شادیاں کروانے والے اگر آپ کو یہ یقین دلادیں کہ اگر آپ کا قد چھوٹا ہے یا رنگ سانولا ہے تو آپ خوبصورت نہیں ہیں تو یہ بات انتہائی افسوسناک ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم نے پاکستان میں جنسی جرائم کی ذمہ داری بھارتی اور مغربی میڈیا پر ڈال دی
سوہانہ خان کا کہنا ہے کہ میں قد 5 فٹ 3 انچ ہے اور میرا رنگ بھی سانولا ہے لیکن اس کے باوجود میں خوش ہوں اور ہر کسی کو ہونا بھی چاہیے۔
View this post on InstagramA post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2) on