امریکا ایران کشیدگی: وزیر خارجہ کی کویتی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood
Shah-Mehmood

امریکا  ایران کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی ہم منصب ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس کے دوران خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

پاک کویت وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی، ممالک کے مابین امن و امان اور دیگر بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس دوران پاک کویت تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا نے  ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر سعودی ائیر پورٹس پر حملوں کا الزام عائد کردیا ،  امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ان پر سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کا الزام لگایا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی زیر نگرانی امریکا کی حکومت سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار بھی جنرل قاسم سلیمانی کو قرار دیتی ہے جبکہ نائب صدر مائیک پینس کے مطابق سعودی ائیر پورٹس پر حملے بھی جنرل سلیمانی نے کرائے۔

نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو درجنوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے باعث  نشانہ بنایا گیا جبکہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کی امداد بھی کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:  جنرل سلیمانی پر سعودی ائیر پورٹس پر حملوں کا الزام 

Related Posts