پاکستان افریقی ملکوں کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتاہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hah-Mehmood-Qurshi
hah-Mehmood-Qurshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کی سیکیورٹی کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، افریقی ملکوں کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینا چاہتا اور اسی مقصد کے حصول کے لیے اسلام آباد میں 700 سیزائد سفارتی اہلکار تربیت حاصل کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکہا کہ افریقہ مستقبل کا برصغیر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ افریقہ کا 2 ٹریلین ڈالر سے زائد جی ڈی پی ہے جہاں شرح نمو میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افریقہ اپنی صلاحیتوں سے مکمل استفادہ نہیں کررہا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے افریقی امن میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے افریقی ملکوں کے ساتھ سیاسی تعلقات ہیں اور ماضی میں افریقی ملکوں کو نوآبادیات نظام سے آزادی حاصل کرنے میں پاکستان کا کردار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی تجویز پر صدر تقرری کا مجاز، آرمی چیف کی توسیع درست ہے۔اسد عمر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا افریقی ملکوں کے ساتھ عسکری و تجارتی روابط تعاون کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے افریقی ممالک سے حکومتی اور عوامی رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقی ممالک کے ساتھ ویزے میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔

Related Posts