چین اورپاکستان کے درمیان اعتمادکامضبوط رشتہ قائم ہے، وزیرخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood-Qureshi
افریقی ممالک کیساتھ روابط کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے کو یقینی بنائینگے ،شاہ محمود قریشی

بیجنگ: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، چین اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم ہے۔

یجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اورچین اہم علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں، چینی قیادت کے ساتھ معاشی اور علاقائی صورت حال پربات چیت ہوئی ہے، سی پیک سے پاکستان اور چین سمیت پورا خطہ مستفید ہوگا، سی پیک سے افغانستان کو بھی فائدہ ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا اور اس سے افغانستان کو بھی فائدہ ہو گا۔ ہم چین کے ساتھ معاشی تعلقات میں وسعت چاہتے ہیں۔ دونوں ملک اہم علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے ساتھ معاشی تعلقات میں وسعت چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ چین کے زیادہ سے زیادہ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ چینی سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینیوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان میں سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقع فراہم کررہے ہیں۔

Related Posts