اسلام آباد: سائفر آڈیو انکوائری میں پیش رفت، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا۔
مزید پڑھیں:لانگ مارچ:حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کا اب وقت آگیا ہے،عمران خان
سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا، سابق سیکرٹری خارجہ سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔