اقوام متحدہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے۔وزیر خارجہ کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے۔وزیر خارجہ کا مطالبہ
اقوام متحدہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے۔وزیر خارجہ کا مطالبہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ  سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے حقیقی اقدامات اٹھائے جائیں اور مقبوضہ وادی میں دہشت کا راج ختم کیا جائے۔ 

اقوامِ متحدہ کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ نے عالمی امن و سلامتی، انسانی حقوق اور عظمت کے لیے گراں قدر کام سرانجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 27 اکتوبر اور یکم نومبر کو کشمیریوں کے حق میں مظاہرے ہوں گے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کثیر الملکی تعاون ہمیشہ سے ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو رہا تاہم بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر گزشتہ 70 سال سے قبضہ کر رکھا ہے جہاں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آج بھی مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے مابین حل طلب ہے  اور ہمار مطالبہ ہے کہ اسے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کروایا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں سے کیا گیا انصاف دلانے کا وعدہ پورا کرے، جبکہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی سب سے زیادہ خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں ہوتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا  کہ کشمیر کے عوام عالمی برادری کے انصاف کے منتظر ہیں، وعدہ پورا کیا جانا چاہئے۔ 

عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے ، لیکن مقبوضہ کشمیر میں چارٹر کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کو بھی پامال کیا جاتا ہے۔ 

مزید پڑھیں: عالمی برادری کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔وزیر اعظم کا مطالبہ

Related Posts