قومی اسمبلی میں اسپیکر کی رولنگ کو آئین تحفظ دیتا ہے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی ساری توجہ عمران خان کیخلاف مقدمے درج کرنے پر مرکوز ہے، شاہ محمود
حکومت کی ساری توجہ عمران خان کیخلاف مقدمے درج کرنے پر مرکوز ہے، شاہ محمود

اسلام آباد: سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر کی رولنگ کو آئین تحفظ دیتا ہے اور یہ تحفظ اسپیکر کو آئین کی دفعہ 69 کے تحت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں سب سے اہم نکتہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا زیر بحث ہے۔ آرٹیکل 69 بہت واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس، نعیم بخاری اور اٹارنی خالد جاوید آج دلائل دینگے

میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں رہنے چاہئیں۔ ہمارا نقطۂ نظر یہ ہے کہ اسپیکر کی رولنگ حتمی ہے۔ 73 ء کے آئین میں ریاست کے ہر ستون کی اپنی اپنی ذمہ داری ہے۔

متحدہ اپوزیشن کے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے۔ انہوں نے عدم اعتماد پر ووٹنگ کو نامکمل چھوڑ دیا اور اسمبلی اجلاس ملتوی کردیا جو ان کی نظر میں آئین شکنی ہے۔

گفتگو کے دوران مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری رائے اپوزیشن سے مختلف ہے کہ اسپیکر کے پاس رولنگ کا مکمل اختیار ہوتا ہے اور اس کا فیصلہ حتمی ہے۔ آرٹیکل 69 اسپیکر کی رولنگ کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس پر کوئی دو رائے نہیں۔ 

 

Related Posts