یہ میرا پہلا ڈرامہ تھا۔ شگفتہ اعجاز نے جانگلوس کی ویڈیو شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ میرا پہلا ڈرامہ تھا۔ شگفتہ اعجاز نے جانگلوس کی ویڈیو شیئر کردی
یہ میرا پہلا ڈرامہ تھا۔ شگفتہ اعجاز نے جانگلوس کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے پہلے ڈرامہ سیریل جانگلوس کی ویڈیو شیئر کی ہے جسے صارفین کی بڑی تعداد نے سراہا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ڈرامہ سیریل جانگلوس کی ویڈیو شیئر کی ہے جسے 80 کی دہائی کے آخر میں پیش کیا گیا تھا۔ ویڈیو کو گزشتہ 2 روز میں 68 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی فنکار کے ہمراہ نمرہ خان کا رقص، ویڈیو وائرل 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

ویڈیو کلپ ڈرامہ سیریل جانگلوس کے مختلف مناظر کو یکجا کرکے پیش کیا گیا ہے۔ 80 کی دہائی میں پی ٹی وی پر نشر کیے گئے ڈرامہ سیریل جانگلوس کو دیکھنے کیلئے کراچی سمیت مختلف شہروں کی گلیاں اورسڑکیں ویران ہوجایا کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ 80 کی دہائی میں پی ٹی وی کے علاوہ ناظرین و سامعین کیلئے ٹی وی پر کوئی اور چینل دستیاب نہیں تھا تاہم سرکاری ٹی وی چینل نے اداکاری، مزاحیہ سیریلز اور معیاری ٹی وی سیریلز کے ذریعے جو مقام پیدا کیا، دیگر چینلز اس کی برابری میں ناکام نظر آتے ہیں۔

موجودہ پاکستانی ٹی وی سیریلز کو ناظرین و سامعین کی بڑی تعداد دیکھتی تو ضرور ہے، تاہم ساس بہو کے جھگڑوں، دوسری شادی، طلاق اور گھریلو سیاست کے داؤ پیچ پر مبنی ڈراموں سے عوام کی بڑی تعداد عاجز آچکی ہے اور ناظرین آج بھی پی ٹی وی کا سنہری دور یاد کرتے ہیں۔

 

Related Posts