شفقت محمود صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز میں اضافہ، اسکولوں کے کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ 10مارچ کو کیا جائیگا
کورونا کیسز میں اضافہ، اسکولوں کے کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ 10مارچ کو کیا جائیگا

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس کے دوران تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

صوبائی وزرائے تعلیم کی یہ کانفرنس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اسکولوں کی بندش یا کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

اجلاس کے دوران ملک بھر کے تعلیمی ادارے رواں ماہ 25 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ امتحانات مئی کے آخر یا جون کے آغاز میں کرانے کی تجویز زیرِ غور آئے گی۔

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت تعلیمی عمل کے نقصان کے باعث گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی تجویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔

وزرائے تعلیم اجلاس میں نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے حوالے سے بھی مشاورت متوقع ہے جبکہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کہہ چکے ہیں کہ قومی ایجوکیشن پالیسی 2021ء پر مشاورت جاری ہے۔ 

قبل ازیں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ملک کیلئے ضروری نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2021ء پر کام شروع کردیا گیا جس کے تحت ملک بھر میں واحد نصاب پر مشاورت ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر20 دسمبر2020ء کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ہماری وزارت نے ملک بھر کیلئے واحد نصاب رائج کرنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے، تاہم ملک کیلئے ایک رسمی ایجوکیشن پالیسی بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیشنل ایجوکیشن پالیسی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔شفقت محمود

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا وائرس نے تعلیمی ادارے بند کرادئیے، طلباء چھٹیاں سمجھ کر فارغ نہ رہیں بلکہ انہیں گھر پر تعلیم جاری رکھنی ہوگی۔

 ٹوئٹر پر یکم دسمبر2020ء کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں بہت تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے پڑے اور ہم نے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔

مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے بند، طلباء چھٹیاں نہ سمجھیں، گھر پر پڑھیں۔شفقت محمود

Related Posts