اے اور او لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ شفقت محمود

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے اور او لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ شفقت محمود
اے اور او لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ شفقت محمود

اسلام آباد: وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اے اور او لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم  طلباء امتحانات میں ایس او پیز کی سخت پابندی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نویں سے 12ویں تک کلاسز 19 اپریل سے شروع ہوں گی اور طلباء سخت ایس او پیز کے تحت اسکول اور کالجز میں آسکیں گے اور امتحانات کی تیاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس سے جو اضلاع متاثر نہیں ہیں، وہاں یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ مختلف صوبوں نے امتحانات اور تعلیم سے متعلق اپنے اپنے ٹائم ٹیبلز بنا لیے ہیں۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کچھ امتحانات جون جبکہ کچھ جولائی میں منعقد ہوں گے۔ حکومت نے یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ داخلہ ٹیسٹ کی تاریخیں آگے بڑھا دیں۔ جبکہ او اور اے لیول کے امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ او اور اے لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کم ہونے تک تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔ این سی او سی اجلاس میں رمضان المبارک میں ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے این سی او سی اجلاس پر بریفنگ  دیتے ہوئے بتایا کہ مڈل کلاسز تک اسکول بند 28 اپریل تک بند رہیں گے۔

این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں اور اسکولز کی بندش سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے 8 ویں جماعت تک اسکولز 28اپریل تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: شفقت محمود کی بریفنگ،مڈل کلاسز تک اسکول بندرکھنے کا فیصلہ

Related Posts