ایک بار پھر پاوری ہورہی ہے، دنانیر مبین کی نئی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاوری ہورہی ہے سے شہرت پانے والی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی پاوری ہورہی ہے کا نیا ورژن وائرل ، مداحوں نے کمنٹس کے انبار لگادیئے ۔

حالیہ ویڈیو میں ایک مزاحیہ انداز میں غبارے سے ہوا اپنے اندر کھینچتے ہوئے دنانیر مبین پاوری ہورہی ہے لفظ دہرارہی ہیں اور اس انتہائی مضحکہ خیز پوسٹ پر مداحوں نے بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا اور کمنٹس کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)

سوشل میڈیا اسٹار دنا نیر مبین کی چند ماہ قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مزاحیہ انداز میں پارٹی کو پاوری کہہ رہی تھیں ان کے اس دلچسپ انداز کو پوری دنیا میں پسند کیا گیا اور پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لوگوں نے پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن کر مختلف ویڈیوز بنائیں۔

دنا نیر مبین کی شہرت کو دیکھتے ہوئے انہیں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنی سفیر بھی مقرر کیا ہے اور آئندہ ماہ صیام میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بھی ان کے ٹی وی پر کام کرنے کی اطلاعات زیر گردش ہیں۔