شاداب خان کے بچپن کے دوست صدام خان نے بچپن سے جڑی یادوں کا احوال سنادیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
شاداب خان کے بچپن کے دوست صدام خان نے بچپن سے جڑی یادوں کا احوال سنادیا
شاداب خان کے بچپن کے دوست صدام خان نے بچپن سے جڑی یادوں کا احوال سنادیا

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے بچپن کے دوست صدام خان نے ماضی سے جڑی چند یادوں کا ذکر ایم ایم نیوز سے کیا، جو قارئین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔

ایم ایم نیوز نے صدام خان سے سوال کیا ِکہ شاداب خان اتنے مشہور کرکٹر ہیں اور آپ ریڑھی لگاتے ہیں؟ اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ جس پر صدام خان کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ وہ مجھے ریڑھی سے اچھا رزق عطا فرما رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہوتی کہ میں ریڑھی لگاتا ہوں اور شاداب خان اتنابڑا کرکٹر ہے۔

شاداب خان کے دوست صدام خان نے بتایا کہ میری شاداب سے واٹس ایپ پر بات چیت ہوتی ہے، میں اکثر اس سے خیریت دریافت کرتا رہتا ہوں، لیکن ظاہر ہے وہ اتنا بڑا کرکٹر ہے، مصروفیت کی وجہ سے بہت کم بات ہوپاتی ہے، لیکن جب بھی بات ہوتی ہے وہ بہت اچھے سے بات کرتا ہے، بہت اچھا، سادہ انسان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب سے یہ بات مشہور ہوئی ہے کہ میں شاداب خان کا دوست ہوں تو میرے کاروبار پر بھی بہت اثر پڑا ہے، میرا سامان بہت جلدی فروخت ہوجاتا ہے، لوگ بھی بہت عزت کرتے ہیں۔

صدام خان نے بتایا کہ شاداب خان بچپن سے ہی اسپورٹس سے بہت لگاؤ رکھتا تھا، ہم ایک ساتھ کھاتے پیتے تھے، یہ اسے بھی یاد ہے، البتہ شاداب خان کا پڑھائی پر اتنا دھیان نہیں ہوتا تھا زیادہ فوکس کرکٹ پر تھا، اسی لئے وہ آج کرکٹ میں اس مقام پر پہنچ چکا ہے۔

Related Posts