ہم عوام پر ظلم کررہے ہیں، ایسے میچز سے ہارٹ اٹیک کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں، شاداب خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم عوام پر ظلم کررہے ہیں، ایسے میچز سے ہارٹ اٹیک کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں، شاداب خان
ہم عوام پر ظلم کررہے ہیں، ایسے میچز سے ہارٹ اٹیک کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں، شاداب خان

شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سنسنی خیز مقابلوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔

گزشتہ روز افغانستان کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد شاداب خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کے تمام میچز سنسی خیز ہورہے ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں کیوں کہ ایسے میچز دیکھنے سے ہارٹ اٹیک کےامکانات کافی زیادہ ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم میچز کو اتنا کلوز لے کر جاتے ہیں ایسے تو میچز مجھ سے بھی نہیں دیکھتے جاتے اگرچہ کھیل لیتاہوں۔

شاداب خان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھکوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ پر اعتماد تھا، جاوید بھائی اور شاہد بھائی کی طرح نسیم شاہ کے چھکے ہمیشہ یاد رہیں گے، ہمارے بولرز بیٹنگ کافی لمبی کررہے ہیں ،مینجمنٹ بھی بولرز کو ایسے وقت کے پیش نظر لمبی بیٹنگ پریکٹس کراتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی فائنل میں رسائی، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا

مزید برآں آصف علی اور افغان بولر کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جیتنا چاہتا ہے، اچھا کھیلنا چاہتا ہے، جب ایسا نہیں ہوتا تو ہیٹ آف دی مومنٹ ہوجاتا ہے، بولر اور بیٹر کے درمیان ہیٹ آف دی مومنٹ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں لیکن یہ سب فیلڈ میں ختم ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر کہا کہ میں نے بھارت کا بالکل نہیں سوچاتھا کہ وہ باہر ہو جائیں گے میں اپنی ٹیم کا سوچ رہا تھا ، بھارت ایک اچھی ٹیم ہے ہو سکتا ہے کہ پریشر کی صورتحال میں ایسا ہوا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ، صدر اور وزیر اعظم کی افغانستان کے مقابلے میں جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد

شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیمپیئن ٹیم نہیں ہیں ہمیں چیمپیئن ٹیم بننا ہے اور ایسی غلطیاں نہیں کرنا ہوں گی ،اگر ہمیں اچھا کھیلنا ہے تو پریشر کی صورتحال نکلنا آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Related Posts