پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے کہا ہے کہ ہر نئے کردار میں ڈھل جانا ایک فنکار کی خوبی ہوتی ہے تاہم اپنی اصل شخصیت بھی یاد رکھنی پڑتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی اداکار شان نے کہا کہ اسکرپٹ کی ضرورت کے تحت اداکار کو ہر نیا کردار نبھانا ہوتا ہے اور فنکار کے پاس خود کو بدلنے کی طاقت لازمی ہونی چاہئے۔
پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ کوئی بھی کردار کرتے ہوئے اپنے حقیقی کردار کو بھی محفوظ رکھنا لازمی ہے کیونکہ یہی وہ مقامِ ابتدا ہے جہاں سے ہر بار آپ کو اپنا کام شروع کرنا ہے۔
An actor becomes what the script requires. The ability to change is the power an artist must have ..but in all that the actor does… he must protect his original character…. as that is the source that he must come back to..♥️🎥🇵🇰 pic.twitter.com/MW5CVGTGjk
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) October 14, 2020