راولپنڈی میں قحبہ خانوں کو جنسی کارکنان کی سپلائی کیلئے منڈی کھل گئی جہاں مکروہ پیشے سے وابستہ خواتین کی خریدوفروخت طویل عرصے سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ منڈی تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں فیض آباد میٹرو پل کے نیچے ہر روز رات کو کھلتی ہے جہاں کم و بیش 150 سیکس ورکرز کی خریدوفروخت ہوتی ہے اور راولپنڈی اسلام آباد کے متوسط علاقوں کے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلوں میں سپلائی یہاں سے فراہم کی جاتی ہے۔
تقریباً 150 فحش کام کرنے والی خواتین راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے یہ کاروبار کرتی ہیں۔ جب سودا طے کر لیا جاتا ہے اور وہ متعلقہ گاہک کے ساتھ ہوٹل جاتی ہیں تو سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس والے انہیں روک لیتے ہیں۔
سادہ لباس والے پولیس اہلکار ان کے پاس موجود نقدی اور دیگر اشیاء چھین لیتے ہیں جسے قحبہ خانوں کی سرپرستی کیلئے رشوت قرار دیاجاسکتا ہے۔ پولیس اپنا بھتہ روزانہ کی بنیاد پر وصول کرتی ہے اور یہ مکروہ کاروبار پولیس کی سرپرستی میں سرِ عام ہورہا ہے اور مسلسل بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب اِس مکروہ کاروبار سے خائف شہریوں کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی کو چاہئے کہ قحبہ منڈی کا نوٹس لیں اور بے حیائی اور فحاشی کا کاروبار بند کیا جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو تباہی و بربادی سے بچایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جنسی زیادتی سے بچنے کا شعور دینے کیلئے پہلی کتاب شائع