کراچی میں نکاسئ آب کے نظام کی بحالی، سیوریج لائنوں کی تبدیلی جاری ہے۔واٹر بورڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں نکاسئ آب کے نظام کی بحالی، سیوریج لائنوں کی تبدیلی جاری ہے۔واٹر بورڈ
کراچی میں نکاسئ آب کے نظام کی بحالی، سیوریج لائنوں کی تبدیلی جاری ہے۔واٹر بورڈ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد جگہ جگہ کھڑا ہوا پانی سیوریج لائنوں سے نکالنے پر سیوریج کا نظام تباہ ہوگیا، واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ نظام کی بحالی اور لائنوں کی تبدیلی پر دن رات کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان واٹر بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے متبادل لائنوں کا استعمال جاری ہے۔ سیوریج کی لائنیں دھنس جانے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں نکاسئ آب میں مسائل پیدا ہوئے۔

ترجمان واٹر بورڈ نے کہا کہ جو سیوریج لائنیں دھنس گئی تھیں، ان کی تبدیلی کیلئے واٹر بورڈ کا عملہ ہنگامی بنیادوں پر دن رات کام کر رہا ہے جبکہ اس دوران سیوریج کا پانی متبادل لائنوں سے نکالا جارہا ہے۔ پانی نکالنے کیلئے خودکار مشینوں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائنوں کی تبدیلی کا کام 2 سے 3 دن میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ کراچی میں جگہ جگہ کھڑے پانی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جگہ جگہ کھڑے ہوئے پانی کو پمپس کی مدد سے گٹروں اور ندی نالوں میں گرایا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں  بارش کا سلسلہ تھم گیا ، سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا پانی نکالنے کا کام جاری رہا تاہم اِس دوران نکاسئ آب کا نظام تباہ ہوگیا۔

رواں ہفتے  بارش سے ہونے والی تباہ کاریوں پر شہری پہلے ہی پریشان تھے کہ اس دوران شہر بھر میں ابلتے ہوئے گٹر اور سیوریج لائنوں کے مسائل نے سر اٹھانا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: بارش کا پانی نکالنے کا کام جاری، نکاسئ آب کا نظام تباہ

Related Posts