سری لنکا میں دیوالیے کے بعد ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی، حکومت نے ملک میں 10 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایندھن کی شدید قلت کے باعث حکومت نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند کردی ہے جبکہ ایندھن صرف ایمرجنسی شعبوں کو فراہم کیا جائے گا۔ اس دوران سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رعایتی قیمت پر ایندھن حاصل کرنے کے لئے سری لنکن حکومتی وفد نے قطر اور روس کا دورہ بھی کیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے سری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول 22 اور ڈیزل 15 فیصد مہنگا ہوا تھا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد سری لنکا میں ایک لیٹر پیٹرول پاکستانی 318 روپے اور ڈیزل 266 روپے کا ہوگیا ہے۔