اسلام آباد، بلوچستان، کے پی کے سمیت ملک کے بڑے حصے میں شدید زلزلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد اور ملک کے تین صوبوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، تین اہلکار جاں بحق

کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، راولپنڈی میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

پنجاب میں لاہور، بہاولپور، لودھراں، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

 ادھر پاراچنار، کرک، اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

#earthquake_pakistan 

Related Posts