مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور خوراک کی قلت کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Occupied Kashmir people observe Eid under strict military siege

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو آج 201ویں روز بھی جاری ہے جبکہ قحط کی سی صورتحال  اور خوراک کی کمی کے باعث شہادتوں میں اضافے کا شدید خدشہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاؤن گزشتہ برس 5 اگست کو نافذ کیا گیا جس کے تحت غاصب بھارت نے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرکے لاکھوں بھارتی فوجیوں کے ذریعے طویل ترین کرفیو نافذ کردیا۔

کشمیر میں جاری بد ترین کرفیو اور مواصلاتی بندش کے دوران بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں کے ساتھ ظلم و تشدد اور خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارتی فوج نے سری نگرکے علاوہ کشمیر کے دیگر علاقوں، اننگ ناگ اسلام آباد، کپواڑہ اور بارہ مولا میں بھی سرچ آپریشن کے نام پر بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

مظلوم کشمیری عوام اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ خوراک، اشیائے ضروریہ اور جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے۔ ہسپتال، اسکول اور کاروباری مراکز مسلسل بندش کے باعث ویران پڑے ہیں۔

غاصب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پکڑ دھکڑ، قتل و غارت اور ریاستی دہشت گردی بھی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے تحت عوام پر غیر انسانی تشدد کیا جاتا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ظلم کی نئی داستان رقم کی جاتی ہے۔

نریندر مودی کی حکومت اس تمام ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لیے جدوجہد کو دبانے میں مسلسل ناکامی کا شکار ہے۔ موقع ملتے ہی درجنوں کشمیری گھروں سے سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔

سڑکوں پر نکلنے والے مظلوم کشمیری غاصب بھارت کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہیں اور اور حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں عالمی برادری سے آج بھی انصاف کے طلبگار ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی دورہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر کی مشکلات پر بات کریں گے اور ثالثی کی پیشکش کوعملی جامہ پہنائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے  گزشتہ روز ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوترس نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پرشدید تحفظات اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: امریکہ سے دورۂ بھارت کے دوران ثالثی پر بات کی امید ہے۔پاکستان

Related Posts