آسٹریلوی ٹیم کے متعدد کھلاڑی کورونا میں مبتلا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلوی ٹیم کے متعدد کھلاڑی کورونا میں مبتلا
آسٹریلوی ٹیم کے متعدد کھلاڑی کورونا میں مبتلا

آسٹریلوی ٹیم کے ایک اور کرکٹر اور کوچ کا کووڈ ٹیسٹ برسبین ٹیسٹ سے قبل مثبت آگیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آل راؤنڈر کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو مکڈونلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں افراد کو پروٹوکول کے تحت اسکواڈ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کووڈ مثبت ہونے کے باوجود طے شدہ پروٹوکول کے تحت کیمرون گرین میچ کھیل سکتے ہیں، ان کی میچ میں شرکت اس بات سے مشروط ہے کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں کووڈ کا شکار ہونے والے ٹریوس ہیڈ کلیئر ہوگئے ہیں اور ان کا آج ہونے والا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان برسبین ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا۔

Related Posts