کراچی :ڈیفنس میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرگئی، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ، ہلاکتوں کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

building collapsed in Defense karachi

کراچی کے علاقے ڈیفنس زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی ، متعدد افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک مزدور کے جاں بحق جبکہ 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

حادثہ خیابان نشاط میں زیر تعمیر مکان کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آیا، چھت اچانک گرن سے متعدد مزدورملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ملبے کے نیچے سے ایک لاش جبکہ دو زخمی مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے بغدادی میں چالیس گز کے پلاٹ پر چھ منزلہ عمارت کی تعمیر جاری تھی کہ عمارت سرک گئی، بلڈنگ گرنے کا خدشہ، انسانی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 40 گز پر زیرتعمیر6 منزلہ عمارت نے جگہ چھوڑ دی،گرنے کاخدشہ

ڈاریکٹر ایس بی سی اے محمد زہیر کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیر بغیر کسی نقشے کے جاری تھی تاہم عمارت کا اسٹرکچر اپنی جگہ چھوڑ گیا ہے۔

اس سے چند ہفتے قبل شہر قائد میں ایک اور رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئی تھیں، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 5منزلہ رہائشی عمارت کوایک طرف جھکنے پررہائشیوں سے خالی کروا کر سیل کر دیا گیا تھا۔

Related Posts