سندھ سیکریٹریٹ کے متعدد ملازمین کورونا کا شکار،دفاتربند ہونے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ سیکریٹریٹ کے متعدد ملازمین کورونا کا شکار،دفاتربند ہونے کا خدشہ
سندھ سیکریٹریٹ کے متعدد ملازمین کورونا کا شکار،دفاتربند ہونے کا خدشہ

کرا چی: کورونا وائرس نے سندھ سیکریٹریٹ میں تباہی مچادی، 3سیکریٹریز،1ڈپٹی سیکریٹری سمیت 7ملازمین وائرس کا شکار، متعد کومشتبہ قراردے دیا گیا۔

ڈپٹی سیکریٹری سروسز عدیل سمیت 7ملازمین میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،سیکریٹری تعلیم خالد حیدر شاہ پہلے ہی رپورٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں ہیں۔

محکمہ ورکس اینڈ سروسز عمران عطاء سومرو بھی کورونا میں مبتلا ہیں، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ 14 یوم سے سیلف آئسولیشن میں ہیں جبکہ روشن شیخ کا کہنا ہے کہ وہ روبہ صحت اور پیر سے فرائض انجام دیں گے۔

سندھ سیکریٹریٹ میں ایس او پیز کی پابندی کے باوجود کورونا کے پھیلاؤ سے سندھ سیکریٹریٹمیں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ا فسران اورملازمین خوف میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب ملازمین دفاتر میں آنے سے کترانے لگے ہیں، مختلف بہانے بنا کر دفتر سے غیر حاضر رہنے لگے۔ صورتحال سنگین ہوتی دیکھ کر سندھ سیکٹریٹ کو بند کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts