پشاور پولیس کی کارروائی، کالعدم جماعت الا حرار کے 4دہشت گرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور پولیس کی کارروائی، کالعدم جماعت الا حرار کے 4دہشت گرد گرفتار
پشاور پولیس کی کارروائی، کالعدم جماعت الا حرار کے 4دہشت گرد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے،پشاور پولیس نے چند روز قبل گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کے مزید چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان کا تعلق جماعت الاحرار اور حزب الاحرار سے ہے،پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشتگردوں نے مختلف تخریبی سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان عرصہ دراز سے تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پورے ملک میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہوا ہے،جبکہ چند دنوں پہلے شہر اقتدار سمیت جڑواں شہروں میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا تھا اور صوبہ خیبر پختونخوا سے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے انتہائی مطلوب شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔

Related Posts