اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و رکنِ اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل کی پی ٹی آئی کیلئے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل کے انتقال پر بے حد دُکھ اور صدمہ ہے جبکہ ان کے انتقال سے ہم نے ایک ملنسار اور عمدہ اِنسان کھو دیا۔
وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پارٹی کیلئے رکنِ خیبر پختونخواہ اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
پی ٹی آئی رہنما،رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ جمشید الدین کاکا خیل صاحب کے انتقال پر بے حد دکھ اور صدمہ ہے ۔ ایک ملنسار و عمدہ انسان ہم نے کھو دیا۔ پارٹی کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) June 3, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل کوروناوائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ میاں جمشید کئی دنوں سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا بیٹا میاں عمر کاکاخیل اور بھائی میاں شبیر الدین کاکاخیل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: میاں جمشید الدین کورونا سے جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے