پشاور : صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سینئر ڈاکٹر محمدجاوید کورونا کیخلاف جنگ میں جان گنوابیٹھے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق ڈاکٹر محمد جاوید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
ڈائریکٹر نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد جاوید کوایک ہفتہ قبل کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے بعد وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد جاوید کان ، ناک اور گلے کے ماہر تھے اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے کورونا وائرس کے متاثرین کے وارڈ میں کام کر رہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر جاوید کورونا وائرس سے نمٹنے کے ڈاکٹرز کی رہنمائی کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینئر ڈاکٹر کی وفات پر غم کا اظہار کیا اور سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد جاوید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دو خواتین ڈاکٹر کورونا سے متاثر تھیںان دونوں ڈاکٹروں کا مثبت تجربہ کیا گیا تھا اور انہیں قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا تھا۔
کے پی میں اب تک کورونا کے 1700 سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں ان میں 89 اموات ہوچکی ہیں جو کہ پاکستان میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 97 ہزار سے افراد زندگیوں سے محروم