حکمرانوں نے ہر چیز مہنگی اور موت سستی کردی ہے، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

senator siraj ul haq addressing public gathering in lahore

لاہور :امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ہر چیز مہنگی اور موت سستی کردی ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بیماروں کو علاج کے بغیر مرنے کے لیے چھوڑ دینے کے مترادف ہے ۔

حکومت ڈرگ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ حکمران عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کرانہیں فا قوں مارنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ بجلی ، گیس کے بلوں ، تیل اور روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کی قوت برداشت جواب دے گئی ہے ۔

معاشی ترقی کے دعویدارو ں نے معیشت تباہ کردی ہے ۔ ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے اور ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہاہے مگر حکمران اپنی ناکامی اور نااہلی تسلیم کر نے کو تیار نہیں ۔ نیب کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ۔ اس پر عدالت عظمیٰ کی گواہی کافی ہے ۔ حقیقی احتساب جماعت اسلامی کر ے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثمر باغ میں معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کے 26 ماہ ناکامی و نامرادی اور عوام کی پریشانیوں میں اضافے کی طویل داستان ہیں ۔

حکومت اپنے ہر وعدے اور دعوے کو بھول چکی ہے ۔ اب تک حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ۔ معیشت کو سدھارنے کے خواب دکھانے والوں نے معیشت کو بگاڑ نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

عوام غربت مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ غریب کے لیے دو وقت کے کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہوگیاہے ۔

عام آدمی مشکلات اور مسائل کی دلدل میں پھنس چکاہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ڈرگ ، شوگر، آٹا اور لینڈمافیا ز کے ہاتھوں یرغمال ہے اور عوام کا استحصال کر رہی ہے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت احتساب کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے ۔ اب تو سپریم کورٹ نے بھی گواہی دے دی ہے کہ نیب نے منظور نظر لوگوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دو سال میں عوام احتساب کے نام پر فراڈ کو خوب اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ۔ وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا نہ اپنے ارد گرد بیٹھے ہوئے وزیروں مشیروں سے ان کی دولت کا حساب لیا۔

مزید پڑھیں:مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دینگے، نواز شریف

انہوں نے کہاکہ حقیقی احتساب جماعت اسلامی کرے گی جس کے دامن پرکوئی داغ نہیں اور جس کے کارکن سے لے کر قیادت تک کسی کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔

انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا حل صرف نظام مصطفیؐ کے نفاذ اور قرآن و سنت کی حکمرانی میں ہے۔ عوام ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

Related Posts