پی ٹی آئی کا اوپن بیلٹ سے یو ٹرن، سپریم کورٹ کی رائے زبردست ہے۔سینیٹرفیصل جاوید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کا اوپن بیلٹ سے یو ٹرن، سپریم کورٹ کی رائے زبردست ہے۔سینیٹرفیصل جاوید
پی ٹی آئی کا اوپن بیلٹ سے یو ٹرن، سپریم کورٹ کی رائے زبردست ہے۔سینیٹرفیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے دیگر بہت سے معاملات پر کیے گئے فیصلوں کی طرح سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ طریقۂ کار سے کرانے کے فیصلے پر بھی یوٹرن لے لیا، سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی رائے زبردست ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے پر آئینی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کرائے اور وہ خفیہ رائے شماری سے ہونے چاہئیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کو زبردست سمجھتے ہیں۔ پہلی بار عوام کو پتہ چلا کہ سینیٹ میں کیا ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ نے تمام فریقین کے مؤقف کی سماعت کی اور اٹارنی جنرل آف پاکستان نے بھی اچھے دلائل دئیے۔سپریم کورٹ کی دی گئی آج کی رائے ملک اور قوم کی جیت ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ سینیٹ انتخابات صاف و شفاف ہوں، ان میں بدعنوانی نہ ہو جبکہ اپوزیشن جماعتیں بدعنوانی کی حامی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے سیاست کے میدان میں قدم ہی اس لیے رکھا تاکہ بدعنوانی کا خاتمہ ہو۔

فیصل جاوید نے کہا کہ آج کا فیصلہ ہماری اور وزیرِ اعظم عمران خان کی جیت قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ نہ تو عمران خان نے کوئی فیکٹریاں لگائی ہیں اور نہ ہی کوئی محل بنائے۔ آئین سازی پارلیمان کا کام ہے تاہم شفافیت کیلئے سپریم کورٹ کی رائے زبردست ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات آئین کے تحت خفیہ ہوں گے، سپریم کورٹ نے رائے دے دی

Related Posts