سینیٹرعباس آفریدی کا پاکستان سویٹ ہوم کےلئے ماہانہ5لاکھ روپے دینے کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹرعباس آفریدی کا پاکستان سویٹ ہوم کےلئے ماہانہ5لاکھ روپے دینے کااعلان
سینیٹرعباس آفریدی کا پاکستان سویٹ ہوم کےلئے ماہانہ5لاکھ روپے دینے کااعلان

اسلام آبا: سینیٹر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم فرشتوں اور پریوں کا گھر ہے۔ یہاں آ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ان یتیم بچوں کو بہترین گھر فراہم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عباس آفرید ی نے پاکستان سویٹ ہوم کے لیے 5لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا۔ گزشتہ روز سینیٹر عباس آفریدی نے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا اور رہائش پذیر بچو ں سے ملاقات کی۔

پاکستان سویٹ ہوم دورہ کے موقع پر سینیٹر عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ آج یہاں آ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ایک بہترین ماحول میں بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے۔ ان یتیم بچوں کا بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو خوش آئند ہے۔

عباس آفریدی نے زمرد خان کے کام کو سراہتے ہوئے ماہانہ 5 لاکھ روپے یتیم بچوں کی کفالت پر دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان جیسا کام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

اس موقعے پرسربراہ سویٹ ہوم زمرد خان نے سینیٹر عباس آفرید ی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عباس آفرید ی جیسے لوگو ں کی وجہ سے آج ہم ایک کامیاب ادارہ چلا رہے ہیں۔

زمردخان کا کہناتھا کہ میں پاکستان سویٹ ہوم کاساتھ دینے والے تمام لوگوں کا مشکور ہوں ۔ بہت جلد یہ ادارہ پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ بنے گاجو حقیقی معنوں میں یتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے۔

Related Posts