سینیٹ انتخابات، حکومت کا سپریم کورٹ کی رائے پر الیکشن کمیشن سے فوری رجوع کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government decides to present TLP demands in Parliament

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے رائے ملنے کے بعد حکومت نے الیکشن کمیشن سے فوری رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کچھ دیر میں الیکشن کمیشن پہنچے گا،وفد سپریم کورٹ کے فیصلے پرالیکشن کمیشن سے بات چیت کرے گا،تحریک انصاف کے وفد میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور آئینی ماہرین بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدارتی ریفرنس میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت خفیہ رائے شماری سے ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی ججز بینچ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی مخالفت میں رائے دی۔ فیصلے سے سپریم کورٹ کے 1 جج نے اختلاف کیا ہے۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے ہر اقدام اٹھائے۔شبلی فراز

سپریم کورٹ کے 5 رکنی ججز بینچ کی سربراہی چیف جسٹس گلزار احمد نے کی۔ سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر سینیٹ انتخابات کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات آرٹیکل 226 کے تحت ہوں گے۔ الیکشن کمیشن انتخابات منعقد کرے۔

عدالتِ عظمیٰ کا صدارتی ریفرنس میں دی گئی رائے میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام اقدامات اٹھائے۔ ملک کے تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔ سپریم کورٹ جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے رائے سے اختلاف کیا۔

Related Posts