سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کیلئے تحریک پیش ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوانِ بالا کا اجلاس آج ہوگا جس میں 5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کیلئے تحریک سمیت 24 نکاتی ایجنڈے پر پیش رفت ہوگی۔ مختلف تحاریک پیش کی جائیں گی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوانِ بالا اجلاس کی صدارت آج سہ پہر 3 بجے کریں گے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اجلاس کے 24 نکاتی ایجنڈے میں اہم سیاسی و اقتصادی نوعیت کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے کے خلاف تحریک سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت 24 نکاتی ایجنڈے میں شامل دیگر امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سینیٹ نے آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف قرارداد سینیٹر دلاور خان نے ایوان میں پیش کی۔
سینیٹ نے آج سے 7 روز قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے منظورکرلی، تاہم سینیٹر رضا ربانی اور سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد کی مخالفت کی۔قرارداد میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلہ قانون دوبارہ لکھنے کی کوشش ہے۔