اپنی تعریف خود کرنا اروشی روٹیلا کو مہنگا پڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اروشی روٹیلا اکثر اوقات تنازعات میں گھر جاتی ہیں، فوٹو ٹائمز آف انڈیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی دلکش اور نٹ کھٹ اداکارہ اروشی روٹیلا آئے دن اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

 اداکارہ اروشی روٹیلا کی ایک تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی، جس میں اداکارہ نے ایک تبصرے کے اسکرین شاٹ کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک مداح نے ان کے گانے ‘سوری بول’ (جاٹ سے) کا موازنہ تمنا بھاٹیہ کے گانے ‘نشہ’ (ریڈ 2 ) سے کیا تھا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

تبصرے میں لکھا تھا کہ ‘یہ گانا نشہ سے کہیں بہتر ہے’ تاہم اداکارہ نے شیئر کرنے کے بعد بعد یہ پوسٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈیلیٹ کر دی۔

اداکارہ نے تو پوسٹ ڈیلیٹ کردی تاہم ڈسکشن پلیٹ فارم ریڈٹ پر موجود ایک صارف نے اروشی کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ پر شدید تنقید کی۔

ریڈٹ پر جاری ہونے والی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں دیگر صارفین بھی اروشی کی عجیب حرکت پر انہیں ٹرول کرتے نظر آئے۔

 ایک ریڈٹ صارف پوسٹ پر اپنی رائے دیتے ہوئے لکھا کہ کھلم کھلا پبلک میں اپنی تعریف خود کرتے ہوئے مغرور ہونے والی اروشی پہلی خاتون‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘یہ اسکرین شاٹ پوسٹ کرنا  ضروری تھا؟‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘یوٹیوب پر بہت سے لوگ اس طرح کے تبصرے کرتے ہیں اور گانوں کا موازنہ کرتے ہیں لیکن اب تک کسی اداکار نے اسے انسٹاگرام پر پوسٹ کے طور پر شیئر نہیں کیا، اروشی پاگل ہوچکی ہیں‘۔

Related Posts