کشمیر بنے گا پاکستان: مظلوم کشمیری آج یومِ حقِ خود ارادیت منا رہے ہیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر بنے گا پاکستان: مظلوم کشمیری آج یومِ حقِ خود ارادیت منا رہے ہیں
کشمیر بنے گا پاکستان: مظلوم کشمیری آج یومِ حقِ خود ارادیت منا رہے ہیں

آج دنیا بھر میں  مقیم مظلوم کشمیری عوام غاصب بھارت کے خلاف یومِ حقِ خود ارادیت منا رہے ہیں، آج سے ٹھیک 71 سال پہلے اقوامِ متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کے حق میں ایک قرارداد منظور کی۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل نے مظلوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو 5 جنوری 1949 کو تسلیم کرتے ہوئے استصوابِ رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا۔

سلامتی کونسل قرارداد کی یاد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں مقیم کشمیری یومِ حقِ خود ارادیت منا رہے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام یقین رکھتے ہیں کہ بھارت کا وادئ کشمیر پر قبضہ غیر قانونی ہے جس کے دوران بھارتی فوج نے تاریخِ انسانی کا بدترین کرفیو 5 اگست 2019ء کو نافذ کیا جو آج بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں تاریخِ انسانی کا بد ترین اور طویل ترین کرفیو آج بھی جاری ہے جس کے دوران مظلوم کشمیری انصاف کےمنتظر ہیں تاہم عالمی برادری اس ظلم و ستم پرخاموش ہے۔ 

نئےسال کی آمد کے باوجود بھارت کی مودی حکومت نے مقبوضہ وادی میں نظامِ زندگی کو مفلوج کر رکھا ہے، عوام ٹرانسپورٹ اور مواصلات کی سہولیات سے محروم ہیں۔ 

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم و ستم جاری

Related Posts