دیکھئے فیلڈ مارشل کے عشائیے کی خوبصورت تصویری جھلکیاں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عشائیے میں سیاسی قیادت نے بھی شرکت کی، فوٹو اے آر وائی

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے قومی سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔ عشائیے میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی قیادت نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں عسکری حکام بھی موجود تھے اور انہوں نے معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کے شاندار کردار کی تحسین کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے مسلح افواج کی قربانیوں اور جرات کو سراہا، آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کےعزم کو خراج تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کی کوآرڈی نیشن اور کامیابی کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی پروپگینڈے کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور پاکستانی نوجوانوں کے جذبے کو بھی سراہا۔ انھوں نے سائنسدانوں، انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو بھی سراہا، انھوں نے کشیدگی کے دوران سفارتکاروں کی شاندار خدمات کو بھی سراہا۔

Related Posts