سعودی عرب میں بین الاقوامی اسٹار فٹبالر کو دھمکیاں ملنے کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رونالڈو نے اپنا چیف سیکورٹی افسر تبدیل کردیا، فوٹو عالمی میڈیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنے سیکورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنی سیکورٹی بڑھاتے ہوئے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر عملے کو تبدیل کردیا ہے۔

Cristiano Ronaldo takes drastic measures amid security fears over his family but concern arises

رونالڈو اور جارجینا نے اپنے بچوں کی سوشل میڈیا پر موجودگی کم کرتے ہوئے خاندانی زندگی کے لمحات شیئر کرنے سے روک دیا ہے جبکہ سیکیورٹی کیلئے سعودی پولیس کا تعاون بھی شامل ہے۔

نئے چیف سیکورٹی آفیسر کلاڈیو میگل ویز کو تعینات کیا گیا ہے، جو پرتگال میں ہائی رسک پروٹیکشن کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
2023 میں النصر کلب میں شمولیت کے بعد سے رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

 اسٹار فٹبالر نےپرانے باڈی گارڈ کو تبدیل کیا ہے، انہوں نے ماضی میں پرتگال کے خطرناک علاقوں میں رہنے والے میوزیشنز اور فٹ بالرز (جیسے رافیل لیاؤ اور گیلسن مارٹنز) کی حفاظت کے فرائض بھی نبھائے ہیں۔

حال ہی میں پیرس فیشن ویک کے دوران جارجینا روڈریگز کی گاڑی سے اترتے وقت ویز نے فوٹوگرافرز کو روکنے کیلئے طاقتور ٹارچ استعمال کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی۔

رونالڈو کے قریبی ذرائع کے مطابق ویز کا “ڈرانے والا” انداز ان کے پُرسکون امیج سے میل نہیں کھاتا۔

Related Posts