پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنائی جائیگی، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنائی جائیگی، شیخ رشید
پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنائی جائیگی، شیخ رشید

راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں کسی صورت یرغمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچے اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی، شیخ رشید احمد کی جانب سے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ بھی دیاگیا۔

چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

شیخ رشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن اور وہاں مستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: صدر عارف علوی نے جعلی انوائس اسکینڈل میں ایف بی آر کی درخواستیں مسترد کردیں

وزیرداخلہ شیخ رشید سے بات کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں، چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئے سکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts