ایران امریکا کشیدگی: کراچی میں سفارتی قونصلیٹس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران امریکا کشیدگی: کراچی میں سفارتی قونصلیٹس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی
ایران امریکا کشیدگی: کراچی میں سفارتی قونصلیٹس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی

بین الاقوامی  سطح  پر ایران امریکا کشیدگی کے پیش نظر کراچی میں دونوں ممالک کے سفارتی قونصلیٹس کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ 

امریکی و ایرانی قونصلیٹس میں موجود سفارتی عملے کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔  کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔

سندھ کے صوبائی محکمہ داخلہ نے امریکا اور برادر اسلامی ملک ایران کے سفارتی عملے کی حفاظت کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خط بھی لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے قونصل خانوں کی حفاظت کے لیے خط لکھتے ہوئے اداروں سے نفری طلب کی ہے تاکہ قونصلیٹ کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

ہمسایہ و برادر اسلامی ملک ایران کے کمانڈر جنرل سلیمانی پر حملے کے حوالےسے کراچی کی مذہبی و سیاسی جماعتوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کے خلاف احتجاج کی کالز بھی دی جارہی ہیں۔

شہرِ قائد میں احتجاج کی صورت میں امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کرنے والے افراد کو کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی سے روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نفری مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بند کردئیے گئے ہیں۔ پولیس کی نفری پہلے ہی حفاظت کے لیے تعینات تھی جس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف روڈز عام ٹریفک کے لیے بلاک ہیں۔

ایم ٹی خان روڈ، ایوانِ صدر اور مائی کولاچی روڈ سمیت چند سڑکوں کو بند کرتے ہوئے ٹاور سے بوٹ بیسن جانے کے لیے متبادل راستوں کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔ 

Related Posts