‏کراچی کی3 بڑی امام بارگاہوں پر حملوں کا خطرہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Security high alert in Karachi

کراچی: ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے بعدکراچی کی 3امام بارگاہوں اور مساجد پر حملوں کا خطرہ، الرٹ جاری ہونے کے بعد سیکورٹی سخت کردی گئی۔

سیکورٹی اداروں نے کراچی میں ڈیفنس کی امام بارگاہ یثرب ،ڈیفنس ہی کی امام بارگاہ بقیۃ اللہ اور کلفٹن کی امام بارگاہ قمر بنی ہاشم کوحساس ترین قراردیا ہے جبکہ شہری میں مساجد اور دیگر عبادتگاہوں پر بھی حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے واقعات نے خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور انارکلی بم دھماکے اور اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد سندھ حکومت دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو خط ارسال کرکے انہیں حساس اوراہم مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب اور اسلام آباد کے بعد سندھ میں دہشت گردی کا خدشہ، الرٹ جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ صوبے کے اہم مقامات پر کچھ دنوں میں تخریب کاری کے واقعات پیش آسکتے ہیں جس کے بعد محکمہ داخلہ نے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زکو خط ارسال کرکے اس خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرزاپنے علاقوں میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ۔اہم اور حساس مقامات پر نفری بڑھاکر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

Related Posts