اسلام آباد: اتوار کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کو شہری انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
ریڈ زون کو انتہائی حساس علاقہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ عام لوگوں کو احاطے میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھولی جائے گی،جبکہ دیگر داخلی راستوں پر تھری لیئر کنٹینرز لگائے جائیں گے۔
ووٹنگ کے دن میٹرو بس سروس معطل رہے گی جبکہ راولپنڈی سے سیاسی ریلیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کیپٹل انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے بعض مخصوص علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے،فوری الیکشن کا اعلان کرے، وزیر داخلہ