رمضان کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں پہلا روزہ اتوار کو ہوگا
رمضان کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔پاکستان میں پہلا روزہ کل(اتوار) کو ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، مگر حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

چاند نظر آنے کا علان ہوتے ہوئی ملک بھر میں نماز تراویح کا آغاز ہوگیا جبکہ سحری کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں۔بازاروں میں رش بھی بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان میں 19 اشیائے ضروریہ پر ریلیف دینے کا فیصلہ

کراچی کے بعض علاقوں میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کی غرض سے نکل پڑی ہے، جس کے باعث ٹریفک جام کا سامنا ہے۔

Related Posts