کراچی : مبینہ ٹائون کے علاقے گلشن اقبال پیراڈائز بیکری کے برابرمیں واقع ڈیلیکس اپارٹمنٹ کے سامنے موٹرسائیکل سوارمسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مارکے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ45سالہ عمرولدزاہدجان کوشدید زخمی کرکے فرارہوگئے ۔
مضروب کوچھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طورپرعباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا،پولیس کے مطابق مضروب کوتین گولیاں گردن اورسرکے پاس لگی ہے ۔
تاہم مضروب کی حالت خطرے باہربتائی جاتی ہے ،جبکہ واقع ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیاہے۔
مزید پڑھیں:پی آئی سی حملے کے بعد وکلاء کا احتجاج شروع، صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا