اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دو دہشتگرد مارے گئے، تحریک طالبان پاکستان نے اعتراف کیا ہے، یہ ہماری قوم اور مورال کو شکست نہیں دے سکتی،150 ارب ڈالر اپنی ریاست کے دہشتگردی کی جنگ میں لگائے۔
شیخ رشید نے تمام آئی جیز اور رینجرز کو الرٹ رہنے کی وارننگ دی ہے، عمران خان کہیں نہیں جارہا ہے، پیپلز پارٹی نے ٹریکٹر ٹرالی نہیں ریڑھا ریڑھی نکالی ہے،کورونا بڑھ رہا ہے، اپوزیشن اپنے فیصلوں پر غور کرے،عدم اعتماد میں آپ کے 25 ووٹ کم ہوں گے۔ ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا شور ہے ابھی تک یہ کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا۔
شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2001 سے 2022 تک اس قوم کی عظیم افواج نے سویلین اداروں اور انٹیلی جنس اداروں نے ہزاروں جانوں کی قربانی دیکر دہشتگردوں کو شکست دی۔انہوں نے کہاکہ طالبان کیخلاف کامیابی حاصل ہوئی تو رہے گروپ اکا دکا وارداتیں کر رہے ہیں۔
اپوزیشن کے حوالے سے شخ رشید نے کہاکہ عمران خان کو حلف اٹھائے چند دن ہوئے تھے تو انہوں نے جانے کی باتیں کی،عمران خان کہیں نہیں جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان بن چکا ہے اس ملک میں ایسے ادارے بنا دیے جو تمام چیزوں پر نظر رکھے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج وہاں ہمارے خلاف ماحول نہیں ہے،طالبان کی مشکلات دور کرنے کیلئے عمران خان آپ دیکھیں گے خود سب سے رابطے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ 42 عالمی فورسز کو طالبان نے شکست دی اسکے بعد بعض انکے چھوٹے گروپ پاکستان میں دہشتگردی کی فضا بنانا چاہتے ہیں،انکو شکست فاش ہوگی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی عالمی برادری سے افغانستان کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی اپیل